معاشرے میں خواتین کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے بیگم ریما ایاز صادق 

 اسلام آباد(خبر نگار)بیگم ریما سردار ایاز صادق نے کہا کہ طالبات کے لیے جدید تعلیم حاصل کرنا لازم ہے ہمارے معاشرے میں خواتین کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے ٹیکنالوجی کے اس دور میں پاکستان کی ترقی خواندگی کی شرح میں اضافہ سے ممکن ہو سکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف جی ہوم اکنامکس مینجمنٹ سائنسز کالج ایف الیون ون طالبات کونسل کی تقریب حلف برداری میں کیا صدارت پرنسپل پروفیسر روزینہ فہیم مہمان خاص مسز طلعت عظیم تھیں ماہین مریم صدر وجیہہ خان نائب صدر ثنا مصطفی جزل سیکرٹری آمنہ بی بی فنانس سیکرٹری کے علاوہ مختلف شعبوں کی سیکرٹریز شیزہ علی ملائکہ فجر جویرہ گل زینب رضا علیزے سرفراز اور رامین سلیم نے اپنے عہدوں کا حلف لیا گذشتہ سال  اکیڈمک و سپورٹس کی بہترین کارکردگی کی حامل طالبات کو نقد انعامات و تعریفی اسناد پیش کی گئیں قومی ترانے کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن