اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف پولیس اسٹیبلیشمنٹ عبد الحق عمرانی نے سنٹرل پولیس آفس میںپولیس افسران کو درپیش محکمانہ اور ذاتی نوعیت کے مسائل کے بروقت اور ترجیحی بنیادوں پر حل کو یقینی بنانے کیلئے اردل روم کا انعقاد کیا ، جس میں پولیس افسران نے شرکت کی، اردل روم میں پولیس افسران نے ٹرانسفر و پوسٹنگ،دیگر سرکاری اور ذاتی نوعیت کے مسائل اے آئی جی اسٹیبلیشمنٹ کے سامنے رکھے،حل طلب مسائل کا موقع پر ہی احکامات جاری کئے گئے،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمین کی ویلفیئرکے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں اردل روم کے انعقاد کا مقصد پولیس افسران کی ویلفئیر، ذاتی و سرکاری مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے ساتھ ان کے مورال کو بلند کرنا ہے ۔
پولیس ملازمین کی ویلفیئرکے لئے متعدد اقدامات کئے گئے اے آئی جی اسٹیبلیشمنٹ
Oct 27, 2024