اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)نائب صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن بابر بھٹی نے کہا ہے کہ ایف بی آر کا یکطرفہ ویلیو ایشن ٹیبل کاروبار کش ہے،حکومت ویلیو ایشن ٹیبل میں اضافے کو اس سال کرنے سے گریز کرے کیونکہ ملکی معیشت پہلے ہی دگردوں حالات سے دو چار ہے ایسے میں کاروباروں کر مزید تباہ کرنے والے اقدامات سے اجتناب برتا جائے ورنہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر سمیت دیگر تمام شعبوں کے کاروباری لوگ سڑکوں پر ہوں گے اور یہ ویلیو ایشن ٹیبل حکومت کی طرف سے واپس لینے تک احتجاج جاری رہے گا۔ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ایف ای ڈی، سیون ای شق کو فی الفور ختم کیا جائے کیونکہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر پہلے ہی بھاری ٹیکسز کے باعث زیر عتاب ہے۔