اسلام آباد (خبر نگار )علم انسان کو فرش سے اٹھا کر عرش پر پہنچا دیتا ہے، علم کے ساتھ عمل کی توفیق نصیب ہو جائے تو انسان نہ صرف خود سنورتا ہے بلکہ دنیا والوں کی زندگیوں کو بھی سنوار دیتا ہے۔ مدارس دینیہ نے ہر دور میں ملک و ملت کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار ابو العباس پیر مفتی سعید احمد نقشبندی قادری امیر تحریک اصلاح امت پاکستان نے جامعہ جماعتیہ مہر العلوم شکریال کے 21ویں سالانہ دستار فضیلت کانفرنس کے موقع پر کیا۔گلستان محدث بھترالوی میں کثیر تعداد میں علماء و مشائخ نے شرکت کی۔ تحریک اصلاح امت کی جانب سے گلستان محدث بھترالوی جامعہ جماعتیہ مہر العلوم کے تمام سٹاف اور بالخصوص جانشین حضرت مفسر قرآن و ناظم اعلیٰ گلستان محدث بھترالوی حضرت علامہ مولانا قاری محمد اسحاق ہزاروی کو کامیاب کانفرنس پر ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں۔