معاشی بحالی کیلئے کنسٹرکشن سیکٹر سب سے اہم شعبہ ہے:اظہر الاسلام

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)وائس چیئرمین کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان (کیپ) انجنئیر اظہر الاسلام نے کہا ہے کہ معاشی بحالی کیلئے کنسٹرکشن سیکٹر سب سے اہم شعبہ ہے کیونکہ یہ شعبہ ملک کو موجودہ معاشی بحران سے نکال کر پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے کی عمدہ صلاحیت رکھتا ہی اس وقت زائد ٹیکسز،ناقص حکومتی پالیسیوں باعث یہ اہم شعبہ زبوں حالی کا شکار ہے۔جتنی زیادہ تعمیرات ہوں گی اتنا ہی روزگار میں اضافہ ہوگا اور مختلف شعبے رواں ہوں گے کیونکہ ستر  کے قریب صنعتوں کا کاروبار تعمیراتی شعبے سے منسلک ہے 

ای پیپر دی نیشن