راولپنڈی(جنرل رپورٹر)سول جج وجوڈیشل مجسٹریٹ وقار حسین گوندل نے ممنوعہ نسل کے طوطوں کو قید کرنے والے 2ملزموں کی درخواست ضمانت منظور کرلی، ملزم نیاز اور عاصم سے پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے ممنوعہ نسل کے طوطوں کو قید کرنے پرگرفتار کرکے طوطے برآمد کرلئے اور تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرا دیا، گزشتہ روز پولیس نے ملزموں کو عدالت میں پیش کیا جہاں پر ملزموں نے اپنے کونسل کے ذریعے درخواست ضمانت دائر کی جو منظور کرلی گئی، پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر راولپنڈی شہر بھر میں بے زبان جانوروں کے تحفظ کے لئے سرگرم عمل ہے،شہری جانوروں پر ظلم کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کو اطلاع دیں اور بے زبان جانوروں کے تحفظ میں کردار ادا کریں۔
طوطے قید کرنے والے 2ملزمان کی درخواست ضمانت منظور
Oct 27, 2024