راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی سٹی کے سینئر وائس پریذیڈنٹ ملک علی و دیگر کارکنان کی اڈیالہ جیل سے رہائی ، کارکنان کی بڑی تعداد نے جیل کے باہر پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر ملک علی ودیگر کارکنان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی، شہریار ریاض کی قیادت میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ کارکنان پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلدبانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر جہاں سے پاکستان کی ترقی کا سفر ختم ہوا تھا دوبارہ وہیں سے شروع کریںگے۔ انہوں نے کہا کہ شہریار ریاض راولپنڈی شہر کی ہردلعزیز شخصیت ہیں ہم ان کے اوربانی پی ٹی آئی کے سپاہی ہیں۔ ہمارا جینا مرنا ان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بشری بی بی کی رہائی حق سچ کی فتح ہے۔