گرین ٹیک ہب شروع کر کے کاربن فوٹ پرنٹس کو کم کیا جا سکتا ہے، محمد سلیم شیخ 

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )پاکستان گرین ٹیک ہب شروع کر کے اپنے کاربن فوٹ پرنٹس کو کم کر سکتا ہے جو پائیدار اختراعات، ماحول دوست ٹیکنالوجیز کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے ایک اہم اقدام کے طور پر ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کر کے ملک میں موسمیاتی مالیات سے فائدہ اٹھانے کے لیے ایک اسٹریٹجک پلیٹ فارم کے طور پر بھی کام کر سکتا ہے،"  وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ کے ترجمان محمد سلیم شیخ نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہاکہ گرین ٹیک ہب کو مختلف سماجی اقتصادی شعبوں میں سبز ٹیکنالوجی کو اپنا کر، اسٹارٹ اپس، قائم کمپنیوں، تعلیمی اداروں اور مختلف صوبائی اور وفاقی حکومتی اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دے کر جدت طرازی کو فروغ دینے کے لیے ایک انتہائی ضروری پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے

ای پیپر دی نیشن