یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا انتہائی اعزاز کی بات ہے، طاہرہ مشتاق 

Oct 27, 2024

راولپنڈی(پنے سٹاف رپورٹر سے )ایم پی اے طاہرہ مشتاق نے کہا ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس آف پاکستان کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں ایم پی اے طاہرہ مشتاق نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ  پاکستان کا چیف جسٹس بننا انتہائی عزت اور اعزاز کی بات ہے، کوئی بھی معاشرہ عدل و انصاف کے بغیر قائم نہیں رہ سکتاایم پی اے طاہرہ مشتاق نے کہا کہ عدل و انصاف کا نظام بہتر ہوگا تو جمہوریت مضبوط ہوگی ملک ترقی کرے گاپر امید ہوں جسٹس آفریدی ملک میں آئین و قانون کے مطابق عدل و انصاف کے نظام کو مزید مستحکم کریں گے  ایم پی اے نے کہا کہ پارلیمان 25 کروڑ عوام کی آواز اور امیدوں کا مرکز ہیخوشی ہے کہ چیف جسٹس کا تقرر پارلیمان نے آئین کے مطابق عوامی رائے اور ملکی مفاد کو مدنظر رکھ کر کیا طاہرہ مشتاق نے کہا کہ آئین پاکستان کی مکمل پاسداری ہر شہری کی بنیادی ذمہ داری ہے ریاست کی بقا کے لیے ضروری ہے کہ تمام ادارے اپنی ائینی ذمہ داریوں کو بہترین انداز میں سر انجام دیں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی دانشمندانہ قیادت میں عدالتی نظام مذید مستحکم ہو گا انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس عوام کو فوری اور بلا امتیاز انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں ایم پی اے طاہرہ مشتاق نے جسٹس یحیی آفریدی کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان کامیابی کی دعا کی ۔

مزیدخبریں