راولپنڈی میںڈینگی کاایک اور مریض دم توڑ گیا، مزید125افرادمتاثر

Oct 27, 2024

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ کی جانب سے کئے گئے اقدامات کے با جود ضلع راولپنڈی میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا،ایک اور مریض ڈینگی کا مقابلہ نہ کر سکا اور دم توڑ گیا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید125افراد ڈینگی مرض میں مبتلا ہو گئے، اس سال اب تک کے کنفرم مریضوں کی تعداد 4080ہوچکی ہے جبکہ260مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، جن میں بے نظیر بھٹو ہسپتال میں 81، راولپنڈی ٹیچنگ ہسپتالمیں 61، فوجی فانڈیشن ہسپتال میں 41، ہولی فیملی ہسپتال میں 26، دسرے پرائیویٹ ہسپتالوں میں 51مریض زیر علاج ہیں،ہولی فیملی ہسپتال میں زیر علاج ڈھوک مستقیم کا رہائشی 50سالہ حسیب اقبال ڈینگی مرض میں مبتلا ہونے کے باعث دم توڑ گیا، گزشتہ24گھنٹوں کے دوران پوٹھوہار ٹان میں 68 میونسپل کا ر پوریشن راولپنڈی میں 13،راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ میں 20چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ2،کہوٹہ میں 2،مری میں 3، ٹیکسلاکینٹ میں 1، گوجر خان میں 1،ٹیکسلامیں 2، ٹیکسلا رورل میں 1 اورپو ٹھوہار رورل میں 10ڈینگی مرض میں مبتلا ہوئے، یکم جنوری 2024 سے اب تک راولپنڈی ضلع میں 4947 ایف آئی آرز،1780مقامات سیل،3179 چالان جبکہ تقریبا2 کروڑ8لاکھ26ہزار500 روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

مزیدخبریں