راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی اور روٹری انٹرنیشنل پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی کے زیر اہتمام گورنمنٹ ڈگری کالج راولپنڈی میں ورلڈ پولیو ڈے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات شازیہ رضوان نے تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی،سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی ڈاکٹر آصف ارباب خان نیازی،ڈی ایچ او ڈاکٹر احسان غنی، سابق ڈسٹرکٹ گورنر مسرور جے شیخ، زونل کوآرڈی نیٹر نوشیروان خلیل خان،کوآرڈی نیٹر یونیسف برائے انسداد پولیو پروگرام ڈاکٹر شمائلہ سمیت محکمہ صحت کے افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی، مقررین نے پولیو ورکرز کی انتھک محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے پولیو کے خاتمے میں ان کے اہم کردار کو اجاگر کیا، جو اکثر مشکل حالات کا سامنا کرتے ہیں،پولیو ورکرز کی بے لوث خدمات کے اعتراف میں انہیں ان کی لگن اور خدمت کے عوض تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا،شازیہ رضوان نے کہا کہ انسداد پولیو پروگرام کی کامیابی کے لیے حکومت پنجاب پر عزم ہے۔پولیو ورکرز کی دستک معذوری سے بچا ئوکی زندگی کی دستک ہے۔پولیو ورکرز انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں
حکومت پنجاب انسداد پولیو پروگرام کی کامیابی کیلئے پر عزم ہے،شازیہ رضوان
Oct 27, 2024