دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔
پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی آج اتوار کو سہ پہر 3.30 بجے لاہور میں ایک میڈیا کانفرنس میں پاکستان کے وائٹ بال کپتان کا اعلان کریں گے،بابر اعظم، نسیم شاہ، اور شاہین شاہ آفریدی آسٹریلیا کے میچوں کے لیے واپس آ گئے لیکن انہیں دورہ زمبابوے کے لیے آرام دیا جائے گا۔
سلیکٹرز نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دفاع کے لیے اپنی حکمت عملی کے حصے کے طور پر دو دوروں کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ پرفارمرز کو بھی سکواڈ میں شامل کیا ہے،پاکستان کرکٹ سلیکٹرز نے آ سٹر یلیا اور زمبابوے کے دوروں کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جہاں قومی ٹیم تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔
دورہ آسٹریلیا 4 سے 18 نومبر تک جاری رہے گا جبکہ زمبابوے کے شہر بولاوایو میں میچز 24 نومبر سے 5 دسمبر تک کھیلے جائیں گے،اسی طرح محمد رضوان آسٹریلیا کے میچز اور زمبابوے کے ون ڈے میچز کے لیے دستیاب ہوں گے تاہم انہیں زمبابوے میں ٹی ٹوئنٹی میچوں میں آرام دیا جائے گا، یہ نقطہ نظر سلیکٹرز کی روٹیشن پالیسی کی پیروی کرتا ہے اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اور اس سے آگے کے لیے ٹیم کی حکمت عملی کے مطابق ڈومیسٹک پرفارمرز کو مواقع فراہم کرنا ہے۔
ون ڈے سکواڈ میں شامل ان کیپڈ کھلاڑیوں میں عامر جمال، عرفات منہاس، فیصل اکرم ، حسیب اللہ، محمد عرفان خان اور صائم ایوب شامل ہیں، جہانداد خان اور سلمان علی آغا پہلی بار ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شامل ہیں، کامران غلام، عمیر بن یوسف اور سفیان مقیم اپنی قومی ٹیم میں ڈیبیو کر رہے ہیں جو اس سے قبل محدود اوورز کے انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں۔
کامران جنوری 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میں حارث سہیل کے کنکشن متبادل کے طور پر کھیلے تھے جبکہ عمیر اور سفیان نے ایشین گیمز کے مردوں کے کرکٹ مقابلے کے دوران ہانگ کانگ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ڈیبیو کیا تھا،فاسٹ بولر محمد حسنین، گزشتہ ماہ فیصل آباد میں چیمپئنز ون ڈے کپ میں سترہ وکٹوں کی عمدہ کارکردگی کے بعد ون ڈے ٹیم میں واپس آئے ہیں۔
انہوں نے آخری بار جنوری 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی، بابر، نسیم، رضوان، سلمان اور شاہین کے علاوہ چار دیگر کھلاڑیوں کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں سکواڈز میں منتخب کیا گیا ہے،وہ عرفات منہاس، حارث رؤف، حسیب اللہ اور محمد عرفان خان ہیں۔ عامر جمال، عبداللہ شفیق، فیصل اکرم، کامران غلام، محمد حسنین اور صائم ایوب کو صرف ون ڈے کے لیے منتخب کیا گیا ہے اور ان کی جگہ جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم اور عثمان خان کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کیا جائے گا، ون ڈے سکواڈ کے سات ارکان بابر اعظم، فیصل اکرم، حارث رؤف، محمد حسنین، محمد عرفان خان، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی پیر 28 اکتوبر کو میلبرن روانہ ہوں گے۔بقیہ ون ڈے کھلاڑی منگل 29 اکتوبر کو روانہ ہوں گے، پاکستان کے وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن 28 اکتوبر کو میلبرن میں سکواڈ کو جوائن کریں گے، ون ڈے سکواڈ میںعامر جمال، عبداللہ شفیق، عرفات منہاس، بابر اعظم، فیصل اکرم ، حارث رؤف، حسیب اللہ، کامران غلام، محمد حسنین، محمد رضوان وکٹ کیپر)، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میںعرفات منہاس، بابر اعظم، حارث رؤف، حسیب اللہ، جہانداد خان، محمد عباس آفرید ی، محمد رضوان (وکٹ کیپر )، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، عثمان خان شامل ہیں۔زمبابوے کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستانی سکواڈ میں ڈومیسٹک پرفارمرز نمایاں ہیں، سلمان علی آغا کے علاوہ احمد دانیال، حارث رؤف، حسیب اللہ، محمد حسنین، محمد عرفان خان اور طیب طاہر دیگر کھلاڑی ہیں جنہیں دونوں فارمیٹس کے لیے منتخب کیا گیا ہے، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، فیصل اکرم، کامران غلام، محمد رضوان، صائم ایوب اور شاہنواز دہانی کو ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہےاور ان کی جگہ عرفات منہاس، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم، صا حبز ا د ہ فرحان، محمد عباس آفریدی اور عثمان خان ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں آئیں گے،حسیب اللہ، حارث رؤف، محمد عرفان خان اور سلمان علی آغا وہ چار کھلاڑی ہیں جو دورہ آسٹریلیا کے آغاز سے زمبابوے کے دورے کے اختتام تک سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔