کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں خاتون اوربچوں پرسفاکانہ حملہ کرکے گلے کاٹنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزم سمیر علی خاتون کے شوہر کاکزن ہے جس نے دست درازی میں مزاحمت پرخاتون اور بچوں پرحملہ کیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم نےچند روز قبل خاتون اور دوبچوں کو تیز دھار آلے سےزخمی کیا تھا جبکہ سات سال کازخمی بچہ اسپتال میں دم توڑگیاتھا۔ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق واقعےکا مقدمہ متاثرہ خاتون کے شوہرکی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ 4 روز قبل اورنگی ٹاؤن ساڑھے 8 نمبرمیں ایک مکان سے ماں اور 2 بچے زخمی حالت میں ملے تھے جن کے گلے کٹے ہوئے تھے اور انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا مگر بعد ازاں ایک بچہ دم توڑ گیا تھا۔
اورنگی ٹاؤن میں خاتون اوربچوں کے گلے کاٹنے والا قریبی رشتہ دار نکلا
Oct 27, 2024 | 15:06