پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق حکومتی بل ضرور آئے گا۔ ہماری جسٹس منصور اور جسٹس منیب کو کمیٹی سے نکالنے کی کوئی خواہش نہیں تھی، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سے متعلق حالیہ آرڈر ہمارے آرڈنینس کو سپورٹ کرتا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے خود کونسا ہینڈ پک کرکے ججز لگانے ہیں ایڈہاک تعیناتیوں سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججز کی تعدا د بڑھے گی۔اگلے ہفتے ججز کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے حکومتی بل ضرور آئے گا۔