آسٹریلیا اور زمبابوے کے دورے کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آج پریس کانفرنس میں وائٹ بال کپتان کا اعلان کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سلیکٹرز کی جانب سے دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے 15 رکنی سکواڈز کا اعلان کیا گیا ہے، انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد تیم سے باہر کیے جانے والے سابق کپتان بابراعظم، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو دورہ آسٹریلیا کے لیے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے تاہم دورہ زمبابوے کے لیے تینوں کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ محمد رضوان آسٹریلیا کے خلاف تمام میچز اور زمبابوے میں صرف ون ڈے میچوں میں دستیاب ہوں گے، سلیکٹرز نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی حکمت عملی کے حصے کے طور پر دونوں دوروں میں ڈومیسٹک کرکٹ پرفارمرز کو سکواڈ میں شامل کیا ہے، زمبابوے کے دورے کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز کو زیادہ اہمیت دی خیال رہے کہ دورہ آسٹریلیا میں 4 سے 10 نومبر تک پاکستان 3 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی اور 14 سے 18 نومبر تک ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں آسٹریلیا کے مدمقابل ہوگی، دورہ آسٹریلیا کے بعد قومی ٹیم زمبابوے جائے گی جہاں پر 24 سے 28 نومبر تک دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز شیڈول ہیں جس کے بعد یکم دسمبر سے 5 دسمبر تک 3 ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔
دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان
Oct 27, 2024 | 15:49