لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام ہمیشہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے تھے، ہیں اور رہیں گے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ کیخلاف 77ویں یومِ سیاہ پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر ہر پاکستانی کی طرح میرے دل کے بھی بے حد قریب ہے.کشمیر پر بھارتی قبضے اور کشمیریوں پر مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری بہن بھائیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں. بہادر کشمیری جبر، ظلم اور ناانصافی کا سامنا کرتے ہوئے حقِ خود ارادیت کے لئے کوشاں ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لئے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ناگزیر ہے.پاکستان کے عوام ہمیشہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے تھے، ہیں اور رہیں گے۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان کا ہر شہری مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کے لئے دعا گو ہے. عالمی سطح پر کشمیریوں کی آواز کو دنیا تک پہنچائیں گے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ عالمی برادری سے اپیل ہے کہ کشمیریوں کے حقوق کےلئے اپنا کردار ادا کرے. کشمیر کا مستقبل روشن ہے. یقین ہے کہ کشمیریوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔