حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ ایک دن آئے گا کہ یہ یوم سیاہ یوم فتح میں تبدیل ہوگا۔مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملکنے یوم سیاہ کشمیر پر اسلام آباد میں نکالے جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک عوام ہمارے ساتھ نہیں کھڑی ہو گی ہم کامیاب نہیں ہو سکتے ۔مشعال ملک نے کہا کہ لاکھوں کشمیریوں نے قربانی دی ہیں، کشمیری ایک دہشتگرد فوج کا مقابلہ کررہے ہیں. مقبوضہ جموں و کشمیر کو بھارت نے چھاؤنی میں تبدیل کردیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے. حریت قیادت مظالم برداشت کررہی ہے .لیکن اب تک کھڑی ہے. مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت جیلوں میں ہے.پاکستانی عوام سے اپیل کروں گی کشمیریوں کا ساتھ دینے کے لئیے باہر نکلیں۔
اس سے قبل مشعال ملک نے یوم سیاہ پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ بھارتی قبضے کے بعد ایک لمحہ ایک سیکنڈ نہیں گزرا جب کشمیریوں نے قربانی نہ دی ہو، کشمیر کا دوسرا مطلب صرف اور صرف قربانی ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ آج میں دنیا سے بھی پوچھنا چاہتی ہوں کہ دنیا بھر میں آگ لگی ہوئی ہے ہر جگہ ظلم ہے کہیں امن نہیں ہے، کشمیر اور فلسطین دنیا اور یونائٹ نیشنز کے سب سے پرانے حل طلب مسئلے ہیں کشمیری اور فلسطینی اج بھی اپنی جنگ نہتے لڑ رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اللہ کرے ہمارے لاکھوں شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں اور ہمیں یوم سیاہ نہ بنانا پڑے. اللہ پاک سے دعا ہے ہماری آزمائش ختم کر دیں۔مشعال ملک نے اپنے ویڈیو میں پیغام میں یہ بھی کہا کہ دنیا سے کہتی ہوں ظلم بڑھتا جا رہا ہے یہ نہ ہو ایک دن سارے انٹرنیشنل قوانین کو دنیا ماننے سے انکار کر دیں. کشمیریوں کی آواز سنیں جو سب سے زیادہ دنیا بھر میں دبائی جا رہی ہے۔