اسلام آباد ائیرپورٹ ,  بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام 

 ائیرپورٹس سیکیورٹی فورس کی اسلام آباد اور پشاور ائیر پورٹس پر کارروائیاں کرتے ہوئے مسافروں سے علی الترتیب 1.166 کلو گرام آئس ہیروئن اور 1.210 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔  اے ایس ایف حکام کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ پر دوحہ کی پرواز پر اے ایس ایف عملہ نے مسافر شیر خان اور پشاور ائیر پورٹ پر جدہ کی پرواز پر مسافر اقبال حسین کے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی۔حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں مسافر نے مذکورہ منشیات ٹرالی بیگ کی اندرونی تہوں میں جبکہ پشاور میں یہ منشیات اندرسوں (مٹھائی) میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔ تاہم اے ایس ایف کے عملے نے دونوں مسافروں کے سامان کی سرچ کرنے پر سامان کی تلاشی پر بیگ سے بالترتیب 1.166 کلو گرام اور 1.210 کلوگرام آئس ہیروئن برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔اے ایس ایف حکام نے کہا کہ ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن