اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے کہا ہے کہ ایران کے لیے غزہ کی پٹی میں حماس اور لبنان میں حزب اللہ اب پہلے کی طرح کارآمد اور مفید نہیں رہے ہیں۔ کہ ایران انہیں اسرائیل کے خلاف مؤثر انداز سے استعمال کرسکے۔یووگیلنٹ اتوار کے روز ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا 'اسرائیلی فوج نے گزشتہ ایک سال کے دوران بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں۔'وزیر دفاع نے مزید کہا 'حماس غزہ میں عسکری نیٹ ورک کے طور پر اب کام نہیں کر رہی ہے۔ اور حزب اللہ کی قیادت سمیت اس کی میزائلوں کی صلاحیت کا بھی صفایا کر دیا گیا ہے۔ اب ایران کے لیے یہ دونوں ہی مؤثر نہیں رہے ہیں