ٹرمپ کی جیت سے خواتین کے حقوق کو خطرہ ہے: مشل اوباما

Oct 27, 2024 | 20:46

امریکہ کی سابق خاتون اول مشل اوباما نے خبردار کیا ہے کہ اگر ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں دوسری بار جیت گئے تو خواتین کے حقوق خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کے ہمراہ مشی گن میں ایک انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے مشل اوباما نے کہا کہ خواتین کوان مردوں کی مایوسی کا سامنا نہیں کرنا چاہیے جو ٹرمپ کو ووٹ دیں گے۔ سیاسی نظام سے مایوسی کی وجہ سے یا جو بالکل بھی ووٹ نہ دینے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔انہوں نے ووٹرز پر زور دیا کہ وہ اس کے بارے میں سوچیں کہ کیا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ "اگر ہم اس الیکشن میں کامیاب نہیں ہوئے تو آپ کی بیوی، آپ کی بیٹی، آپ کی ماں اور ہم بہ طور خواتین آپ کے غصے کا نقصان ہو جائیں گے"۔انہوں نےکہاکہ کس طرح نئی پابندیوں نے کچھ خواتین کو صرف بنیادی طبی دیکھ بھال حاصل کرنے کے لئے ریاستی خطوط پر سفر کرنے پر مجبور کیا ہے۔ ہماری حیثیت بچے پیدا کرنے والے برتنوں سے زیادہ نہیں‘‘۔انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خواتین اپنے جسم پر کنٹرول کی خود مالک ہیں۔ڈیموکریٹس رہ نما اسقاط حمل کے حقوق کی بحالی کے لیے مہم چلا رہے ہیں، جبکہ ریپبلکن اس معاملے کو انفرادی ریاستوں پر چھوڑنا چاہتے ہیں۔مشل نے ان دوہرے معیارات کی بھی نشاندہی کی جن کا ٹرمپ کے مقابلے میں ہیرس کو سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ"ہم توقع کرتے ہیں کہ وہ (ہیرس) ہوشیار اور دو ٹوک موقف اختیار کریں گی۔ پالیسیوں کا واضح سیٹ رکھیں گے اور زیادہ غصہ نہیں دکھائیں گے"۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ ٹرمپ سے کچھ بھی توقع نہیں رکھتے۔

مزیدخبریں