راولپنڈی: صوبہ خیبر پختونخوا کے 2 مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کے دوران 4 خوارج مارے گئے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کیا جہاں خارجی انصاف اللہ سمیت 2 خوراج مارے گئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دوسری کارروائی ضلع خیبر میں کی گئی جہاں جھڑپ کے دوران 2 خوارج ہلاک اور 3 شدید زخمی ہوئے۔فوج کے ترجمان ادارے کے مطابق ہلاک خوارج سکیورتی فورسز اور بے گناہ شہریوں پر حملے میں ملوث تھے، ان سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئی۔سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلیے پُرعزم ہیں۔دو روز قبل ڈی آئی خان کے علاقے درازندہ میں چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے حملے میں ایف سی کے 10 جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر رات کی تاریکی میں بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا۔ دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ایف سی کے 10 جوان شہید اور 3 زخمی ہوئے تھے۔شہید جوانوں نے جانیں نچھاور کر کے خوارجی دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنایا تھا۔ شہید ہونے والے ایف سی کے 6 جوانوں کا تعلق جنوبی وزیرستان جبکہ 4 جوانوں کا تعلق ضلع کرک سے تھا۔