پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے محمد رضوان کو وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔محسن نقوی نے اتوار کو اس حوالے سے ایک پریس کانفرنس کی.جس میں انہوں نے بابر اعظم کی جانب سے کپتانی چھوڑنے کے سوال پر کہا کہ بابراعظم پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہے، انہوں نے خود کپتانی چھوڑی. ہم سب کی خواہش ہے بابر اعظم جلد فارم میں آئیں۔پی سی بی نے محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کا کپتان مقرر کردیا جبکہ سلمان علی آغا نائب کپتان ہوں گے۔ چئیرمین پی سی بی نے محمد رضوان کو پاکستان وائٹ بال ٹیم کا کپتان اور سلمان آغا کو نائب کپتان مقرر کرنے کا اعلان کیا۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ سے جیت کے پیچھے سلیکشن کمیٹی کا بہت بڑا ہاتھ ہے. مینٹور اور سلیکشن کمیٹی سے مشاورت کے بعد تمام فیصلے کیے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فخر زمان کے ٹوئٹ اور فٹنس کا ایشو ہے. کھلاڑیوں کو ٹوئٹ کرنے کی اجازت نہیں. ٹوئٹ سے بڑھ کر فخر کی فٹنس کا ایشو ہے۔اس موقع پر محمد رضوان نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل بہترین کمبی نیشن بنالیں گے. ہم نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں کوئی گروپنگ نہیں ہے. میں پوری پاکستان ٹیم کا گروپ ہوں، کپتان بن کراپنے آپ کو بادشاہ نہیں سمجھوں گا. میدان میں لڑنے کی کمی نہیں ہوگی۔ہیڈ آف سیلیکٹرز عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی نے مشاورت سے اسپن پچز بنوائیں.ہم نے انگلینڈ کےخلاف ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھایا. وائٹ بال کرکٹ میں بھی پاکستان بہترین پرفارم کرے گی۔قومی ٹیم کے سلیکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ملتان، پنڈی کےگراؤنڈ سٹاف نے پچ کی بہتری کے لیےمحنت کی، اگرمحنت کی جائے تو سب کچھ ہوسکتا ہے. ہمیں ہوم گراؤنڈ کا فائدہ اٹھانا چاہیے.کھلاڑی باؤلنگ،بیٹنگ کو مزید بہترکریں گے۔
دوسری جانب نئے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ہمارا فوکس لانگ ٹرم کامیابی پر ہے،سلمان علی آغا کے ساتھ میرا کمبی نیشن بالکل پرفیکٹ بنا ہوا ہے۔