اسلام آباد:جعلی رسیدیں جاری کرنے پر ریسٹورنٹس سیل

ٹیکس آفس اسلام آباد نے صارفین کو جعلی رسیدیں جاری کرنے پر2  ریسٹورنٹس سیل کر دیئے۔ایف بی آر کے مطابق پوائنٹ آف سیل انوائسنگ سسٹم کے ذریعے شامل کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ریٹیلرز اور ریسٹورنٹس کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔سیل کیے گئے ریسٹورنٹس کی جعلی رسیدوں کی پوائنٹ آف سیل ٹریکنگ سافٹ ویئرکےذریعے تصدیق کی گئی، دونوں ریسٹورنٹس  کو سیل کر کے 5-5 لاکھ روپے جرمانہ کر دیا گیا۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ 25 اکتوبر سے پوائنٹ آف سیل انعامی اسکیم شروع کر دی ہے، پہلے مرحلے میں یہ اسکیم اسلام آباد میں متعارف کرائی گئی ہے۔اسکیم ٹیئر 1 کے ریسٹورنٹس اور ریٹیلرز کے لئے متعارف کرائی گئی، پی او ایس پرائز اسکیم کو اگلے ماہ سے پورے ملک میں توسیع دی جائے گی۔ ایف بی آر کے مطابق جعلی رسیدوں سے مطلع کرنے والے صارفین کو انعامات دیئے جائیں گے۔  ایف بی آر  صارفین کے  بینک اکاؤنٹس میں نقد انعامات براہ راست منتقل کرےگا.یہ اہم اقدام جعلی رسیدوں کے رجحان کو  روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن