پاکستان سے فلسطین اور لبنان کی عوام کے لیے انسانی امداد کا پہلا زمینی قافلہ روانہ ہو گیا ہے۔این ایل سی کا انسانی امداد کا پہلا زمینی قافلہ آج اسلام آباد سے روانہ ہوا۔وزیراعظم کی ہدایت پر فلسطین اور لبنان کے متاثرین کے لیے امداد کا سلسلہ بڑھایا گیا اور این ڈی ایم اے نے این ایل سی کے تعاون سے متاثرین کے لیے امداد کا سلسلہ بڑھایا۔این ایل سی کے 2 قافلے 100 ٹن گرم خیمے اور کمبل لے کر اسلام آباد سے اردن روانہ ہوئے. رپورٹس کے مطابق اب تک 1598 ٹن امدادی سامان غزہ اور لبنان کے متاثرین تک پہنچایا جا چکا ہے۔ امدادی سامان کی روانگی کے وقت اسلام آباد میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں فلسطین اور لبنان کے سفیروں نے بھی شرکت کی۔ سفیروں نے پاکستان کی بے لوث انسانی امداد پر حکومت اورعوام کا شکریہ ادا کیا۔فلسطین کے سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی انسان دوستی اور ہمدردی امید کی کرن ہے۔لبنانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کی امداد سے جنگ سے متاثرہ عوام کو سہولتیں ملیں گی۔