جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا اجلاس۔۔بلوچستان‘ افغانستان اور مشرقی سرحدوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

Sep 27, 2009

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا اجلاس جنرل طارق مجید کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی‘ نیول چیف ایڈمرل نعمان شبیر‘ چیف آف ائرسٹاف رائو قمر سلطان‘ ڈی جی آئی ایس آئی‘ ڈی جی سٹریٹجک پلان ڈویژن‘ سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری دفاعی پیداوار شریک ہوئے۔ اجلاس میں مالاکنڈ آپریشن قبائلی علاقوں اور بلوچستان کی صورتحال افغانستان اور مشرقی سرحدوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
مزیدخبریں