بحران کے باعث فلم انڈسٹری سے وابستہ، افراد متبادل روزگار اختیار کرنے پر مجبور

لاہور (سیف اللہ سپرا) فلم انڈسٹری کے بحران کے باعث انڈسٹری سے وابستہ افراد متبادل روزگار اختیار کرنے پر مجبور ہو گئے کامیاب ترین ”فلم محتباں سچیاں“ کے ہیرو عدنان خان نے جوہر ٹاﺅن میں ”رحمان سٹور“ کے نام سے ڈیپارٹمنٹل سٹور کھول لیا ہے۔ ان سے قبل اداکارہ دردانہ رحمن نے بھی اقبال ٹاﺅن میں رحمان سٹور کے نام ڈیپارٹمنٹل سٹور کھولا تھا جو ابھی تک چل رہا ہے اداکارہ ندیم احمد اور جاوید شیخ سمیت متعدد فنکاروں نے ان فنکارانہ سرگرمیوں کو ٹی وی ڈراموں تک محدود کر لیا۔ اداکارہ ثنائ، نشو، ثمینہ پیرزادہ، ریمبو، صاحبہ، عثمان پیر زادہ سمیت کئی فنکاروں نے خود کو کمپیئرنگ اور ٹی وی ڈراموں تک محدود کر لیا ہے ۔ وارث بیگ، ریشم نے ریسٹورنٹ کھول لیا، فلمساز جمشید ظفر جنہوں نے سو کے قریب فلمیں بنائیں انہوں نے امپورٹ ایکسپورٹ کا کاروبارشروع کر دیا۔ اعجاز درانی نے ٹرانسپورٹ کا کام شروع کر دیا ہے۔ اعجاز درانی نے مقبول ترین فلم ”ہیر رانجھا“ میں فردوس کے مقابل ہیرو کا کردار ادا کیا تھا فلمساز بخش الٰہی .... نے فرنیچر کا کام شروع کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن