چینی نائب وزیراعظم مینگ جیانگ ژونے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سےملاقات کی ہے

Sep 27, 2011 | 05:18

سفیر یاؤ جنگ
پاکستان کےدورے پرآئے ہوئے چینی نائب وزیراعظم مینگ جیانگ ژونےوزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی سےملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نےخطےکی صورتحال اورباہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں شدت پسندی کےخلاف جنگ اورسیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کےمتعلق اموربھی زیربحث آئے۔وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی کاکہناتھاکہ چین کےدوست ہمارے دوست اورچین کےدشمن ہمارےدشمن ہیں،دونوں ممالک چیلنجز کامل کرسامناکریں گے۔ چین کےنائب وزیراعظم مینگ جیانگ ژوکاکہناتھاکہ پاکستان کو چین کےمستقل دوست کادرجہ حاصل ہے۔اس موقع پرانہوں نےپاکستان کےسیکیورٹی اداروں کی استعداد کو بڑھانے کےلئےاسی لاکھ یوآن دینےکااعلان کیا۔اس سے پہلے چینی نائب وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سےملاقات کی، جس میں ان کاکہناتھاکہ چین اورپاکستان کےسٹریٹیجک مفادات مشترک ہیں۔ انہوں نےکہاکہ چین نےپاکستان کوپہلےبھی مشکل صورتحال میں کبھی تنہانہیں چھوڑااورآئندہ بھی ایسا نہیں کرےگا۔
مزیدخبریں