وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نےکہا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کا قرض چکانے کے قابل ہے۔

واشنگٹن میں ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے عہدیداروں سے ملاقاتوں کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ایسا کوئی خطرہ نہیں کہ پاکستان کے پاس قرض چکانے کیلئے فنڈز نہیں، رواں برس انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کو ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر کی قسط ادا کرنی ہے۔ انہوںنے امید ظاہر کی کہ پاکستان جلد اقتصادی بحران پر قابو پانے کے قابل ہوجائے گا۔ اس سے پہلے امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ کرپشن کی دولت کو پاکستان سے باہر لے جانے کی کوششوں کی روک تھام کے لیے اقدامات کیئے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دولت مند طبقے کو ٹیکس سسٹم کے دائرے میں لانے کے ضوابط تیار کیے جارہے ہیں۔ پاکستانی مصنوعات کو بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی ملنی چاہیئے۔

ای پیپر دی نیشن