چین نے امریکہ پرزوردیا ہے کہ وہ ایف سولہ طیاروں کی اپ گریڈیشن کیلئے تائیوان کی مدد کے فیصلے پرنظرثانی کرے

Sep 27, 2011 | 07:49

سفیر یاؤ جنگ
نیویارک میں ہونے والے چین امریکہ وزرائے خارجہ مذاکرات کے دوران چینی وزیرخارجہ یانگ جیچی نے امریکی ہم منصب ہیلری کلنٹن سے کہا کہ امریکہ تائیوان کو ایف سولہ طیاروں کی اپ گریڈیشن میں مدد دینے کے فیصلے پر غور کرے، سینئر امریکی عہدیدار کے مطابق چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے سے واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان تعلقات مزید بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ اعتماد سازی ممیں مدد ملے گی، نیویارک میں ملاقات کے دوران امریکی اور چینی وزیر خارجہ ایک دوسرے سے گرم جوشی ملے تاہم انہوں نے میڈیا سے بات کرنے سے گریز کیا
مزیدخبریں