اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے فلسطین کی اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت کی درخواست پربات چیت کا آغازکردیاہے۔

سلامتی کونسل کی موجودہ صدارت اس وقت لبنان کے پاس ہے۔ سلامتی کونسل کےصدرنواف سلام کا کہنا ہےکہ پندرہ رکنی کونسل نےدرخواست پرکارروائی کا آغازکردیاہےاوراس پرباضابطہ بات چیت بدھ کے روز ہوگی۔ امکان ظاہرکیاجارہا ہےکہ پندرہ میں سے صرف چھ ملک اس درخواست پررائے شماری میں حصہ لیں گے۔یورپی یونین کےچارممالک یا تو ووٹنگ میں شریک نہیں ہوں گےیا وہ اس کی مخالفت میں ووٹ ڈالیں گے جبکہ بوسنیا،کولمبیا،گبون اورنائجیریا نے اس حوالےسےکوئی حتمی بیان نہیں دیاہے۔ اسرائیل اور فلسطین ان ممالک کواپنے حق میں کرنےکی کوششیں کررہےہیں۔

ای پیپر دی نیشن