الیکشن کمیشن آف پاکستان، آزاد کشمیر کے شہریوں کے دوہرے ووٹ کے اندراج پر فیصلہ نہ کرسکا، تیس ستمبر کو دوبارہ اجلاس طلب

Sep 27, 2011 | 11:32

سفیر یاؤ جنگ
چیف الیکشن کمیشنر جسٹس ریٹائرڈ حامد علی مرزا کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آزاد کشمیر کے ووٹرز کے ووٹ کے پاکستان اور آزاد کشمیر میں دوہرے اندراج کے معاملے کا جا ئزہ لیا گیا تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہ ہوسکا ۔مزید بحث کے لیے تیس ستمبر کو پھر اجلاس طلب کیا گیا ہے ۔اجلاس میں چھ پارٹیوں متحدہ مسلم لیگ،عوامی تحریک،مسلم موومنٹ پاکستان،پاکستان لبریشن فرنٹ،سندھ دوست تحریک ،اتحاد عالم اسلام پارٹی کو رجسٹرڈ کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ پاکستان بنیادی حقوق پارٹی کو پل اور ہزارہ عوامی اتحاد کو فٹ بال کے انتخابی نشانات الاٹ کیے گئے
مزیدخبریں