مقدمہ قتل: سندھ ہائےکورٹ سے مہاجر قومی موومنٹ کے رہنما آفاق احمد کی ضمانت منظور‘ رہائی نہ ہو سکی

کراچی (وقائع نگار) سندھ ہائی کورٹ نے مہاجر قومی موومنٹ کے اسیر رہنما آفاق احمد کی قتل کے مقدمے میں 10 لاکھ روپے کی ضمانت منظور کر لی۔ ان پر متحدہ کے کارکن عتیق الرحمن کو قتل کرنے کا مقدمہ زیر سماعت تھا۔ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد تسنیم احمد نے اپنے فیصلے میں کہا کہ آفاق کے خلاف کوئی براہ راست ثبوت نہیں۔ عدالت نے مقدمہ چلانے والی عدالت کو آفاق احمد کی بریت کی درخواست تین ماہ میں نمٹانے کا حکم دیا ہے۔ آفاق احمد کے خلاف یہ آخری کیس تھا۔ آفاق احمد کے وکیل محمد الیاس خان اور فاروق احمد نے کہا ہے کہ مچلکے عدالت مےں داخل نہیں کرائے جا سکے جس کی وجہ سے گذشتہ روز آفاق احمد کی رہائی عمل مےں نہیں آسکی۔

ای پیپر دی نیشن