دبئی (نیوز ایجنسیاں) آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے سائمن ٹوفل ورلڈ ٹی ٹونٹی کے بعد ایلیٹ پینل آف آئی سی سی امپائرز سے سبکدوش ہو جائیں گے، آئی سی سی نے سائمن ٹوفل کو آئی سی سی امپائز پرفامنس اینڈ ٹریننگ مینیجر مقرر کرنے کا اعلان کر دیا۔ 41 سالہ سائمن ٹوفل سابق آسٹریلوی فرسٹ کلاس کرکٹر ہیں۔ انہوں نے امپائرنگ کا آغاز فروری 1999ءمیں کیا اور 74ٹیسٹ اور 174 ون ڈے میچز میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دئیے۔ آسٹرےلوی امپائرسائمن ٹوفل نے کہا ہے کہ امپائرنگ کا سفر طویل لیکن بہت ہی خوشگوار رہا ہے اور وہ اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں اب وقت آ گیا ہے کہ وہ اپنا تجربہ نوجوان نسل کو منتقل کریں۔ غےرملکی خبررساں ادارے کو انٹروےو مےں انہوں نے کہا کہ وہ اپنی نئی ذمہ داری کے بارے میں بہت زیادہ پُرجوش ہیں اور انہیں یقین ہے کہ وہ موجودہ اور مستقبل کے امپائرز کے کام میں بہتری کے سلسلے میں اپنا کردار بھرپور طور پر ادا کر سکیں گے۔
سائمن ٹوفل کا ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے بعد امپائرنگ چھوڑنے کا فیصلہ
Sep 27, 2012