کراچی (آئی اےن پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ ٹی ٹونٹی میں بہت محنت کر رہی ہے ، سپراےٹ مرحلے مےں کارکردگی کو مزےد بہتر بنانا ہوگا،بنگلہ دیش کے خلاف ٹیم کی جیت بلے بازوں کی بہترین پرفارمنس کے باعث ہوئی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش کے خلاف عمران نذیر اور کپتان حفیظ نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروایا، میچ میں پاکستان کی فیلڈنگ اور باﺅلنگ زیادہ بہتر نہ تھی لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان نے اچھی باﺅلنگ اور بیٹنگ کی۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کی باﺅلنگ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بہتر نہیں ہے لیکن ان کے باﺅلر لائن اینڈ لینتھ سے باﺅلنگ کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گئی ہے اور وہاں پر زیادہ سخت ٹیمیں ہیں اور اگر پاکستان کی ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف کی جانے والی غلطیوں کو سپر ایٹ میں دہرایا تو اس کیلئے فتح مشکل ہوجائے گی۔