کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور انڈیکس ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی پچاس پوائنٹس بڑھ کر پندرہ ہزار چار سو پچاس پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا تاہم اختتام پر فرٹیلائزر، بینکس اور پاور سیکٹر میں شیئرز کی فروخت کے سبب تیزی مندی میں تبدیل ہوگئی۔ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس بیالیس پوائنٹس کمی کے بعد پندرہ ہزار تین سو اٹھاون پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی کاروباری حجم آٹھ کروڑ چھیاسٹھ لاکھ شئیرز رہا جبکہ حجم کے اعتبار سے پی ٹی سی ایل کمپنی کے حصص میں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔ بروکرز کا کہنا ہے کہ ملکی سیاسی صورتحال، غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط رویہ اور مالیاتی اداروں کی عدم دلچسپی مارکیٹ میں مندی کی وجہ بنی ہوئی ہے۔
کراچی اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی مندی کی لپیٹ میں رہی، کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس بیالیس پوائنٹس گر گیا۔
Sep 27, 2012 | 19:24