ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران دو کروڑ اٹھائیس لاکھ ڈالر کی کمی ہوگئی جس کے بعد ذخائر چودہ ارب چوراسی کروڑ ڈالر رہ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اکیس ستمبر تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر چودہ ارب چوراسی کروڑ پندرہ لاکھ ڈالر رہ گئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ڈالر ذخائر میں چھ کروڑ بیس لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی جبکہ کمرشل بینکوں کے ڈالر ریزرو میں تین کروڑ بانوے لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اکیس ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے پاس دس ارب بتیس کروڑ اٹھارہ لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس چار ارب اکانوے کروڑ ستانوے لاکھ ڈالررہ گئے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافے کے باعث ادائیگوں پر دباؤ بڑھتا جارہا ہے جس کی وجہ سے ذخائر میں کمی ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...