اگر اٹھایئس سمتبرکو گوالمنڈی میں جلسہ کرنے سے روکا گیا اور ہمارے بینرزجلانے کا سلسلہ بند نہ ہوا تو لاہورکے تیرہ حلقوں میں ایسے ہی جلسے کریں گے۔ شیخ رشید احمد

لاہورکے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گوالمنڈی میں ہمارے جلسے کوخراب کرنے کے لئے ہمارے بینرز اور پوسٹر اتار کرپنجاب حکومت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔ ملک تباہی کی طرف جارہا ہےاورقومی ایرلائن گراونڈ ہونے کوجارہی ہے۔ حکومت نے عدلیہ کا بہت وقت برباد کیا ہے، حکومت عدلیہ کو تقسیم کرنے کی سازش کررہی ہے، لیکن چیف جسٹس کوعوام کی حمایت حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ایسے شخص کووزیراعظم بنایا گیا ہے جس کے خلاف سپریم کورٹ رینٹل پاورکیس میں فیصلہ دے چکی ہے۔
اب ایسے شخص کے خلاف کون تحقیقات کرے گا۔
یوسف رضا گیلانی کوہٹانے میں آصف زرداری کی اشیرباد حاصل تھی، کیونکہ گیلانی سیاسی طورپر
مضبوط ہوگئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ این آر او کا ایک نیا ڈرافٹ تیارکیا جارہا ہے، شیخ رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ عدلیہ کوچاہیے کہ وہ نوٹس لےکہ ایفیڈرین کا کوٹہ کس کس نے لیا اورکس کے کہنے پرلیا کیونکہ یہ کیس بین اقوالامی سطح پراٹھنے والا ہے۔

ای پیپر دی نیشن