زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے سلامتی کونسل پر برس پڑے۔ لیبیا میں نیٹوکی مداخلت اور معمر قذافی کو ہٹانے کے طریقے کی شدید مذمت کی۔

جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے رابرٹ موگابے نے کہا کہ لیبیا میں امریکی سفیرکی ہلاکت قابل مذمت ہے تاہم معمر قذافی کے بہیمانہ قتل کی بھی مذمت کی جانی چاہیے۔ لیبیا میں نیٹو کے مشن کا مقصد شہریوں کی حفاظت کرنا تھا لیکن اسے قذافی کو ہٹانے کے لیے استعمال کیا گیا اور معمر قذافی سمیت ان کے اہل خانہ کوبری طرح مارا گیا۔ زمبابوے کے صدرنے کہا کہ اتحادی ممالک نے لیبیا میں افریقی یونین کی امن کوششوں کو نظراندازکیا ہے۔ رابرٹ موگابے نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے ارکان میں ایک تہائی افریقی ملک ہیں پھر بھی افریقہ کو سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت حاصل نہیں،کیا یہی جمہوریت ،انصاف اور گڈ گورننس ہے؟

ای پیپر دی نیشن