برازیل کی پولیس نے برازیل میں گوگل کے صدرفیبیو ژوزے سِلوا کوئلیو کو یو ٹیوب سے چند ویڈیوزہٹانے سے انکارکرنے پرحراست میں لے لیا.

Sep 27, 2012 | 21:13

خصوصی رپورٹر

برازیل حکام کا کہنا ہے کہ ان ویڈیوز میں ایک امیدوارکے خلاف بہتان تراشی کی گئی ہے جو میئر کے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔ جج نے گذشتہ ہفتے ویڈیوز ہٹانے کا حکم دیا تھا لیکن گوگل نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔ جس پر گزشتہ روزگوگل کے صدرکوگرفتارکرنے کا حکم دیا گیا تھا،کمپنی کا کہنا ہے کہ گوگل یوٹیوب پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیوزکے مواد کے لیے ذمے دارنہیں ہے۔

مزیدخبریں