صدرآصف علی زرداری کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عالمی برادری سے شان رسول میں گستاخی کوسنگین جرم قراردینے کا پرزورمطالبہ قابل تحسین ہے.چوہدری شجاعت حسین

Sep 27, 2012 | 22:38


لاہورسے جاری بیان میں پاکستان مسلم لیگ قاف کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عالمی برادری سے شان رسول میں گستاخی کو سنگین عالمی جرم قرار دینے کا پرزور مطالبہ نہ صرف قابل تحسین ہے بلکہ یہ مطالبہ ہر مسلمان کے دل کی آواز ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کی صحیح نمائندگی کی ہے۔ اب اقوام عالم کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسلمانوں کے مطالبہ پرکان دھریں اور توہین آمیزمواد کو سنگین عالمی جرم قرار دیں۔

مزیدخبریں