روایتی انداز سے مزین لباس میں جب رنگوں کا کم سے کم استعمال کیا جائے تو لباس بنانے میں سنجیدہ کوشش دیکھنے والوں میں ایک تازہ احساس پیدا کرتی ہے ،یہی سوچ بیلجئم کے ڈیزائینر نوٹن کی تھی جس نے پیرس ویک کی شام میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے کم سے کم رنگ میں روایتی احساس کو شامل کیا اور اداس لباس کے رنگ کو دن کے شوخ رنگوں میں تبدیل کر کے فیشن کی دنیا میں نئے تجربے کو متعارف کرادیا، اور جب نوٹن کے تیارہ کردہ لباس پہن کر ماڈلز نے ریمپ پر واک کی تو دیکھنے والوں نے اسے خوب داد دی۔