لاہور (کلچرل رپورٹر) لاہور آرٹس کے زیراہتمام ایک محفل موسیقی ہوئی جس میں صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکار استاد بدرالزماں، قمرالزماں نے پرفارم کیا جسے حاضرین نے بہت پسند کیا اور انہیں دل کھول کر داد دی۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ہم نے حال ہی میں بھارت سے واپس آئے ہیں اور بھارت میں بھی ہماری پرفارمنس بہت پسند کی گئی۔