جلال آباد: ڈاکٹروں نے نومولود بچی کا فالتو سر آپریشن کرکے ہٹا دیا، حالت نازک

Sep 27, 2013

جلال آباد (اے ایف پی) افغانستان میں ڈاکٹروں نے نومولود بچی کا فالتو سر آپریشن کرکے علیحدہ کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک خاندان کے ہاں جڑواں بچیاں پیدا ہوئیں تو اسری گل کا کھوپڑی کیساتھ ایک اور سر جڑا تھا جسے آپریشن کرکے ہٹا دیا گیا۔ بچی کی حالت بدستور نازک ہے۔ یہ آپریشن جلال آباد شہر کے زیک ہسپتال میں کیا گیا۔

مزیدخبریں