نیویارک/ماسکو/نئی دہلی(آئی این پی)امریکی خفیہ ادارے کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن کی جانب سے فراہم کی گئی تازہ دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی خفیہ نگرانی کے پرگروام میں بھارت کی مانیٹرنگ کی گئی، ایڈورڈ سنوڈن کے انکشاف کے بعد بھارت نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکی خفیہ نگرانی کے پرگرام کو بھارت کی خود مختاری اور ملکی امور میں کھلی مداخلت قرار دیدیا۔ واشنگٹن میں بھارتی سفارت خانے میں جوہری، سیاسی اور امریکی مفاد کے حوالے سے تمام کارروائیوں کو ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ اس انکشاف کے بعد رد عمل ظاہر کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ یہ صرف بھارتی خود مختاری کی خلاف ورزی نہیں بلکہ کھلی امریکی مداخلت ہے نگرانی پروگرام کے باعث اقوام متحدہ کے اجلاس میں بھی لاطینی امریکی ممالک کی جانب سے صدر اوبامہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
امریکی خفیہ نگرانی کے پروگرام میں بھارت کی بھی جاسوسی کی گئی : ایڈورڈ سنوڈن
امریکی خفیہ نگرانی کے پروگرام میں بھارت کی بھی جاسوسی کی گئی : ایڈورڈ سنوڈن
Sep 27, 2013