فیصل آباد + سیالکوٹ + گڑھ مہاراجہ + شرقپور شریف (نمائندہ خصوصی + نامہ نگاران) مختلف وجوہات پر 4 افراد نے زندگی ختم کر لی۔ چک نمبر 72ر۔ب گڈیاں کا عبدالرحمن پرائیویٹ طور پر بی اے کے امتحانات کی تیاری کر رہا تھا اور ساتھ میں روزگار کی تلاش میں مختلف جگہوں پر کوشش کر رہا تھا جبکہ روزگار نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہو کر اس نے زہریلی گولیاں نگل لیں ۔ سیالکوٹ میں گھریلو حالات سے تنگ آکر غریب محنت کش زاہد شاہ نے زہریلی گولیاں کھا لیں۔ گڑھ مہاراجہ میں گھریلو ناچاقی پر 25 سالہ شادی شدہ نوجوان نے زہر کھا کر زند گی کا خاتمہ کر لیا۔ شرقپور شریف میں نوجوان نے زہر کھا لیا۔ مبین احمد شیخ کا اکثر گھر والوں سے کاروبار کے حوالے سے جھگاڑ رہتا تھا۔
خودکشیاں