اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ارکان قومی اسمبلی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ویڈیو گیمز کھیلا کریں تاکہ انہیں بٹن دبانے کی درست پریکٹس ہو سکے۔ متعدد ارکان نے شکایت کی کہ وہ اپنے مائک کا بٹن تو دباتے ہیں لیکن اس کے باوجود سپیکر کے سامنے نصب کمپیوٹر سکرین پر ان کا نام نمایاں نہیں ہوتا اور انہیں بولنے کا موقع نہیں ملتا۔ سپیکر نے کہا کہ آپ درست انداز میں بٹن نہیں دباتے یا آپ سے پہلے کوئی بٹن دبا دیتا ہے۔ آپ ویڈیو گیمز کھیلیں تاکہ آپ کی بٹن دبانے کی رفتار تیز ہو۔
ارکان بٹن دبانے کی درست پریکٹس کیلئے وڈیو گیمز کھیلا کریں: سپیکر
Sep 27, 2013