کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ کے وزیر اویس مظفر ٹپی کی تنزلی کر دی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ایکشن لیتے ہوئے ان سے صحت کے محکمے کا اضافی چارج واپس لے لیا ہے۔اس سلسلے میںنوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ذرائع وزیراعلیٰ ہاﺅس کے مطابق محکمہ صحت کی کارکردگی آئے روز بدتر ہو رہی تھی۔