عمران نے دھرنے میں جعلی بل جلا کر قوم کو دھوکہ دیا: پرویز رشید

 اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے دھرنے میں جعلی بل جلا کر قوم کو دھوکہ دیا ، عمران خان نے زمان پارک کے گھر کا بجلی کا بل جمع کرادیا ہے ، حکومت نے صوابدیدی اور سیکرٹ فنڈز ختم کردیئے۔ سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری نے 45دنوں میں قوم کو صرف نقصان دیا اور دنیا کے ممالک میں پاکستان کے بارے میں برا تاثر پیش کیا ۔ نواز شریف کے ساتھ نیویارک کے اجلاس میں شرکت کے لیے کوئی بڑا وفد نہیں گیا۔
پرویز رشید

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...