اسلام آباد: پنجاب پولیس کے 8 ہزار اہلکار جناح سٹیڈیم، لیاقت جمنیزیم پر قابضخواتین کھلاڑیوں نے ٹریننگ چھوڑ دی

Sep 27, 2014

اسلام آباد (آئی این پی) دھرنوں کے شرکاء سے نمٹنے کیلئے پنجاب سے بلائی جانے والی پولیس کی رہائش ایک بار پھر مسئلہ بن گئی، پنجاب پولیس کے 8ہزار اہلکاروں نے سپورٹس کمپلیکس کے جناح سٹیڈیم اور لیاقت جمنیزیم سمیت دیگر حصوں پر قبضہ کر لیا، نومبر میں مجوزہ سیف وویمن فٹبال چیمپیئن شپ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا، ہزاروں کی تعداد میں پولیس اہلکاروں کی موجودگی کی وجہ سے متعدد خواتین کھلاڑیوں نے ٹریننگ کیمپ میں پریکٹس کرنا چھوڑ دی، انتظامیہ سمیت کھلاڑیوں کی پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی موجودگی پر شدید اعتراض، پنجاب پولیس کے کانسٹیبلز نے جناح سٹیڈیم کی متعدد کرسیاں توڑ دیں، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کی چیئرپرسن سینیٹر فرح عاقل نے سپورٹس کمپلیکس میں پنجاب پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی پر شدید اعتراض کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔ وویمن فٹبال فیڈریشن کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ عرفان نے کہا کہ ان کیلئے اور انتظامیہ کیلئے پولیس اہلکاروں کی بھاری تعداد میں موجودگی کی وجہ سے ٹریننگ کیمپ میں شریک بچیوں کا تحفظ مشکل بنا دیا ہے۔ پولیس اہلکار جان بوجھ … سٹیڈیم میں داخل ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے سٹیڈیم کی متعدد کرسیاں بھی توڑ دی ہیں۔
پولیس قبضہ

مزیدخبریں