ڈیلاس (آن لائن) پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر ماہر امراض قلب اور 6 ہسپتالوں کے سابق مالک ڈاکٹر طارق محمود کو فیڈرل جیوری کی جانب سے اْن پر قائم فراڈ اور جعلسازی کے ذریعے میڈی کیئر اور میڈی کیٹڈ سے 101 ملین ڈالر فراڈ کے ایک مقدمہ میں مجرم قرار دیتے ہوئے 20 سال سزا کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر طارق محمود پر ریاست ٹیکساس کے شہر ٹائلر میں قائم فیڈرل جیوری نے تین روز تک جاری مقدمہ کی سماعت کے آخر میں یہ فیصلہ دیا۔
ڈیلاس: امریکی عدالت نے پاکستانی نژاد ڈاکٹر کو فراڈ کے مقدمے میں 20 سال قید کی سزا سنادی
Sep 27, 2014